the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکا اور برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ چین میں بھی شدید برفباری نے زندگی کا نظام درہم برہم کردیا ۔ پولینڈ میں شدید سردی سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ۔

امریکا کی ریاستوں میزوری اور الینوائے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہو گئی ہے۔ ریاست ٹینیسی کے دریائے میسیپی میں آئندہ چند روز میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے سے شدید سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

برطانیہ میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں بارشوں اور سیلاب سے متعدد مکانات، سڑکیں اور پُل تباہ ہو گئے۔ اسکاٹ لینڈ میں سیلاب سے 400 سالہ



قدیم عمارت کے ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ادھرشمال مشرقی چین کے صوبہ زنجیانگ میں دس روز سے جاری برف باری میں متعدد سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں دو میٹر برف پڑ چکی ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ پولیس ، فوج اور ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں بند سڑکیں کھولنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ 

پولینڈ میں سردی کی شدید لہر سے مزید اکیس افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد سردی سے مرنے والوں کی تعداد 40سے تجاوز کر گئی ہے۔ درجہ حرارت منفی 18ڈگری تک گر گیا ہے۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.